سلمان اور عامر کے درمیان بچپن میں کوئی مقابلہ تھا؟ مشترکہ دوست نے بتادیا
بالی ووڈ سپر اسٹارز سلمان خان اور عامر خان کے بچپن کے ایک دوست ناصر خان نے کہا کہ یہ دونوں بھی عام بچوں کی طرح ہی تھے اور ان میں کوئی فرق نہیں تھا۔
واضح رہے کہ اداکار ناصر خان ماضی کے لیجنڈری اداکار جانی واکر (بدر الدین جمال الدین قاضی) کے بیٹے ہیں اور وہ خود بھی سلمان اور عامر کے بالی ووڈ میں آمد کے ابتدائی دنوں (1990 کے عشرے) میں اداکاری کرچکے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان کی فلم ڈر کے بعد تو لوگ انکے دیوانے ہوگئے تھے۔
سدھارتھ کانن کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں ناصر خان کا مزید کہنا تھا کہ عامر خان کی والدہ اور میری والدہ کا بچپن اکٹھے گزرا اور دونوں سہیلی تھیں جبکہ جانی والکر اور سلمان خان کے دادا جو پولیس انسپکٹر تھے اندور میں بجپن کے دوست تھے۔
ناصر خان نے کہا کہ جب عامر کی فلم قیامت سے قیات تک ریلیز ہوئی اور میں نے پیار کیا ریلیز ہونے کو تھی تو ہم دونوں اکٹھے کرکٹ کھیلا کرتے تھے۔
اس سوال پر کہ ان دونوں میں کوئی مقابلہ تھا تو انھوں نے بتایا کہ ایسا تھا لیکن یہ صحت مند قسم کا مقابلہ تھا۔
انہوں نے کہا عامر خان ہر چیز اچھے سے اچھا کرنا چاہتے تھے جبکہ سلمان کہتے چلو ختم کرو گھر چلو تو عامر کہتے نہیں نہیں مجھے ابھی اسے مزید کرنا ہے۔
اس طرح کے دونوں میں مذاق چلتی تھی، دونوں کا کام کا انداز الگ الگ تھا۔ لیکن ایسا نہیں تھا کہ دونوں دوست نہیں تھے، دوست ضرور تھے لیکن ایک پروفیشنل مقابلہ تو ہوتا ہے جو دونوں کے درمیان تھا۔