بھارتی پروڈکشن کمپنی کی عاشقی 3 پر کام کرنے نہ کرنے کی تصدیق
بھارتی میوزک ریکارڈ لیبل اینڈ فلم پروڈکشن کمپنی ٹی سیریز کی جانب سے اداکار کارتک آریان کی فلم عاشقی 3 پر کام کرنے نہ کرنے کی تصدیق کر دی، جس کے بعد اس حوالے سے تمام افواہیں ختم ہوگئیں۔
ٹی سیریز نے اپنے بیان میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی فلم عاشقی تھری کی پروڈکشن میں شامل نہیں ہے۔
اس حوالے سے بدھ کو فلم ٹریڈ تجزیہ کار ترن آدرش نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر مذکورہ بالا بیان کو شیئر کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کمپنی اس وقت عاشقی تھری کی پروڈکشن یا ڈیولپمنٹ میں کسی بھی طرح شامل نہیں ہے۔
واضح رہے کہ فلم عاشقی پہلی بار 1990 میں بنائی گئی تھی اور اس میں مرکزی رول اداکار راہول رائے اور انو اگروال نے ادا کیے تھے، یہ فلم باکس آفس پر ہٹ ہوئی تھی۔
بعدازاں 2013 میں اس کا سیکوئل عاشقی 2 بنائی گئی جسکے مرکزی کردار شردھا کپور اور ادیتیا رائے کپور تھے۔