راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل خان درانی نے دوسری شادی کرلی

ـــ فائل فوٹو

معروف بھارتی اداکارہ و ڈانسر راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل خان درانی نے دوسری شادی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل خان درانی نے بھارت کے مشہور رئیلٹی شو بگ باس کی کنٹیسٹینٹ سومی خان کے ساتھ  دوسری شادی کرلی ہے

تاہم، اس حوالے سے عادل یا راکھی ساونت کا فی الحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عادل خان درانی نے دوسری شادی رواں ماہ 2 مارچ کو جے پور میں کی۔

رپورٹ کے مطابق، نوبیاہتا جوڑے نے اپنی شادی کو خفیہ اس لیے رکھا ہے کیونکہ عادل خان درانی پہلے ہی راکھی ساونت  کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں اور اب وہ اپنی دوسری شادی کی وجہ سے دوبارہ خبروں میں نہیں آنا چاہتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے