عمران ہاشمی 2 سال سے ایک ہی غذا کیوں کھا رہے ہیں ؟

فائل فوٹوز 

بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ دو برسوں سے، دن میں دو بار صرف چکن قیمہ اور شکر قندی کے سلاد ہی پر ہی انحصار کر رہے ہیں۔

عمران ہاشمی نے انٹرویو کے دوران مذاق میں کہا کہ ان کی اہلیہ نے اِنہیں چھوڑنے سے متعلق سوچنا شروع کر دیا تھا۔

بھارتی میڈیا نے عمران ہاشمی کو ’سیریل کِسر سے سیریل ڈائیٹر‘ کا لقب دے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نے انکشاف کیا ہے کہ وہ دو برسوں سے ہر روز ایک ہی کھانا کھا رہے ہیں اور اُن کی اس بورنگ عادت سے تنگ آ کر اُن کی اہلیہ نے اُنہیں چھوڑنے کی دھمکی دے ڈالی ہے۔

اداکار عمران ہاشمی نے حال ہی میں بھارتی یوٹیوبر جینس سیکیرا کے ساتھ انٹرویو کے دوران بتایا کہ آج سے 13 سال قبل وہ صرف کوئینو کھاتے تھے، اب وہ کوئینو نہیں کھاتے کیوں کہ انہوں نے اس کا بہتر متبادل ڈھونڈ لیا ہے۔

اداکار کا بتانا تھا کہ اب وہ میٹھے آلوؤں  (شکر قندی) کے سالاد اور مرغی کے قیمے پر انحصار کر رہے ہیں، اُنہیں چکن قیمہ ہضم کرنے میں آسان محسوس ہوتا ہے، یہ کھانا بورنگ ضرور ہے مگر کھانے میں آسان ہے اور یہ مکمل طور پر ابلا ہوا ہوتا ہے۔

عمران ہاشمی نے مزید بتایا کہ اُن کا باورچی ہفتے بھر کے لیے اُن کا کھانا بنا کر رکھ دیتا ہے، جسے دن کے دو کھانوں میں تقسیم کر کے محفوظ کر لیا جاتا ہے۔

عمران ہاشمی سے یوٹیوبر نے سوال کیا کہ آپ کے سب گھر کے افراد یہی کھانا کھاتے ہیں، اس سوال کے جواب میں اداکار کا کہنا تھا کہ شکر ہے ایسا نہیں ہے لیکن ان کی اہلیہ ان کی کھانے پینے کی عادات سے ناراض ضرور ہیں۔

عمران ہاشمی نے اپنے کھانے پینے کی منفرد عادات سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ اس لیے سختی سے ایک بورنگ غذا پر کاربند ہیں کیوں کہ ایسا کرنے سے اُنہیں ورزش اور غذا کے ذریعے صحت مند اور اسمارٹ رہنے میں مدد ملتی ہے۔

عمران ہاشمی کے مطابق وہ ایک مخصوص جسامت (سیڈول جسامت) حاصل کرنا چاہتے ہیں جس میں اُن کی کھانے کی یہ روٹین مدد فراہم کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے