میرا داماد اکشے کمار ہیرا پھیری والا ہی انسان ہے: راجیش کھنہ

— فائل فوٹو

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار راجیش کھنہ نے اپنی بیٹی اور  مصنفہ و سابقہ اداکارہ  ٹوئنکل کھنہ کو ان کے شوہر سے متعلق ایک بار اہم مشورہ دیا تھا۔

حال ہی میں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ماضی کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر گردش کر رہاہے۔  

وائرل ویڈیو کلپ میں ماضی کے سینیئر اداکار راجیش کھنہ اپنے داماد اور سُپر ہٹ اسٹار اکشے کمار سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار ان کی مشہور فلموں کے ناموں کے اعتبار سے کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

آنجہانی اداکار نے وائرل کلپ میں بتایا کہ میں اپنی بیٹی ٹینا (ٹوئنکل کھنہ) کو بھی اکشے کمار سے خبردار کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ’اب اس عمر میں ہم کیا گائیں گے جو ہمارا جمائی راجا گاتا ہے۔کبھی وہ بھول بھلیا کرتا ہے ، کبھی ہیرا پھیری کرتا ہے، کبھی ہیرا پھیری ٹو کرتا ہے، وہ بہت ہیرا پھیری کرتا ہے وہ خود بھی ہیرا پھیری والا ہی انسان ہے‘۔

اداکار نے ازراہ تفنن کہا کہ میں تو ٹینا (ٹوئنکل کھنہ) کو بھی یہ کہتا ہوں کہ بیٹا اس کی لگام کھینچ کر رکھا کرو لیکن ایک حد میں، کیونکہ لگان ٹوٹ بھی سکتی ہے‘۔

واضح رہے کہ ٹوئنکل کھنہ اور اکشے کمار کی پہلی ملاقات ایک فلم کے دوران سیٹ پر  ہوئی تھی۔ 

بعدازاں انہوں نے 17 جنوری 2001 کو دھوم دھام سے شادی کی۔ ان کے دو بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں۔

خیال رہے کہ آنجہانی لیجنڈ اداکار راجیش کھنہ کی وفات 2012 میں ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے