بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی نے کون سی مہنگی ترین گاڑی خریدلی؟
بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی شاندار رینج اوور گاڑی کے مالک بن گئے۔
اس حوالے سے منور فاروقی نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، تاہم فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ان کے دوست اور اداکار پارس کلناوت نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
مذکورہ ویڈیو کلپ سے معلوم ہوتا ہے کہ دونوں دوست منور فاروقی کی نئی رینج اوور میں رات گئے ممبئی کی سڑکوں پر ڈرائیونگ کا مزہ لوٹ رہے ہیں۔
ویڈیو کے پس منظر سے ایک آواز بھی سنائی دے رہی ہے جس کے مطابق ایک شخص کیمرے کے پیچھے سے منور فاروقی کو نئی گاڑی خریدنے پر مبارک باد پیش کر رہا ہے۔
اس کے ساتھ ہی اداکار پارس کلناوت نے مذکورہ پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ ’اس شاندار گاڑی کو گھر لانے پر مبارک ہو بھائی‘۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارےی مالیاتی روپے میں اس گاڑی کی قیمت تقریباً 1 کروڑ روپے ہے۔
خیال رہے کہ اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کا تعلق غریب گھرانے سے تھا، کم عمری میں والدین کے انتقال کے بعد ان کی خالہ نے ان کی پروریش کی۔
انہوں نے پانچویں جماعت تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد برتنوں کی دوکان پر کام کرکے، روزانہ کی بنیاد پر 60 روپے کی دیہاڑی کما کر اپنے گھر والوں کی ذمہ داریاں اُٹھانے لگے۔
ماضی میں انہیں غریب کے باعث ناصرف ساتھیوں کی جانب سے ٹیکس میں سفر کرنے پر طعنے برداشت کرنے پڑے بلکہ ان کی اہلیہ نے بھی ان کا ساتھ چھوڑ دیا۔
تاہم اسٹینڈ اپ کامیڈین نے ریئلٹی شو بگ باس کے سیزن 17 جیتنے کے بعد شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بھارتی ریئلٹی شو لاک اپ میں شاندار پرفارمنس دے کر سب کے دل جیت لئے ہیں۔
بگ باس 17 کے دوران انہیں ہنڈائی کریٹا بطور تحفے میں ملی جبکہ ان کے پاس مہندرا اسکورپیو، ایم جی ہیکٹر اور ٹویوٹا فارچیونر جیسے مہنگی گاڑیاں بھی موجود ہیں۔