سابق شوہر عادل خان کی دوسری شادی پر راکھی ساونت کا ردِعمل
معروف بھارتی اداکارہ و ڈانسر راکھی ساونت نے سابق شوہر عادل خان درانی کی دوسری شادی پر اپنے ردِعمل کا اظہار کر دیا۔
راکھی ساونت نے عادل خان درانی کی دوسری شادی کو پبلسٹی اسٹنٹ قرار دے دیا۔
اُنہوں نے عادل خان درانی کی سومی خان کے ساتھ کورٹ میرج کی تصدیق کرتے ہوئےکہا کہ یہ شادی بالکل اسی طرح خبروں کی توجہ کا مرکز بننے کے لیے کی گئی ہے جیسے پونم پانڈے نے اپنی موت کی خبر پھیلائی تھی۔
یاد رہے کہ عادل خان درانی نے بھارتی ریئلیٹی شو بگ باس کے سیزن 12 کی امیدوار سومی خان سے3 مارچ کو دوسری شادی کرلی ہے۔
عادل خان درانی کا سومی خان کے ساتھ شادی کے بارے میں کہنا ہے کہ یہ ان کی پہلی اور واحد شادی ہے۔
واضح رہے کہ راکھی ساونت اور عادل خان درانی کے درمیان تعلقات ہمیشہ سے ہنگامہ خیز رہے ہیں اس جوڑی کی خفیہ شادی کے منظرِ عام پر آتے ہی ان کے درمیان علیحدگی کی افواہیں بھی پھیل گئی تھیں۔
علیحدگی کی افواہیں پھیلنے کے کچھ عرصے بعد ہی راکھی ساونت نے عادل خان درانی پر گھریلو تشدد اور دھوکا دہی کے الزامات لگائے۔
بعد ازاں، اس جوڑی کے درمیان علیحدگی ہوگئی اور پھر راکھی ساونت نے ایک ایف آئی آر بھی درج کروائی جس کے نتیجے میں عادل خان درانی کو گرفتار بھی کیا گیا۔