لاپتہ لیڈیز کی اداکارہ کو عامر خان کی کال مذاق لگی

فوٹو: فائل

16 سالہ بھارتی اداکارہ نتانشی گوئل نے کہا ہے کہ جب انہیں عامر خان کی کال آئی تو انہیں یقین ہی نہیں آیا، ایسا لگا جیسے کوئی مذاق کر رہا ہے۔  

اداکارہ نے کرن راؤ کی فلم لاپتہ لیڈیز میں پھول کا مرکزی کردار نبھایا ہے۔

اپنے ایک انٹرویو کے دوران گوئل کا کہنا تھا کہ جب سے فلم ریلیز ہوئی ہے اس میں نبھائے گئے میرے کردار کو خوب پذیرائی ملی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ جب ہم تھیٹرز کا اچانک دورہ کر رہے ہیں تو وہاں 8 سے 9 خواتین اٹھ آتی ہیں اور آنکھوں میں آنسو لیے کہتی ہیں کہ ’ہم آپ میں خود کو دیکھ رہے تھے‘، یہ میرے لیے بہت بڑی تعریف ہے۔  

انکا کہنا تھا کہ یہ خواتین میرے ماتھے کو چومتی اور مجھے گلے لگاتیں، میں بہت خوش ہوں کہ میری فلم اور اس میں نبھائے گئے کردار کو اتنا پیار مل رہا ہے۔ 

گوئل نے کہا کہ میں جہاں بھی جاتی ہوں لوگ مجھے ’پھول‘ کے نام سے پہچانتے ہیں۔ 

اپنے آڈیشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں فلم کے سینز جان کر اچھا لگا، لہنگے کو ساڑھی بنانے کی کوشش کی اور آڈیشن دیا۔ 

نتانشی گوئل کا کہنا تھا کہ انہیں یقین نہیں آیا جب انہیں کال آئی کہ عامر خان اور کرن راؤ کھانے پر ان سے ملنا چاہتے ہیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ جب عامر خان کے حوالے سے کال آئی تو مجھے لگا کہ یہ سب مذاق ہے، تاہم اس وقت یقین آیا جب عامر خان سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے کیا کمال کا آڈیشن دیا ہے۔ 

اداکارہ کا کہنا تھا کہ عامر خان نے میری والدہ سے ملاقات کرکے میری تعریف کی اور ان سے کہا کہ ’آپ کے پاس ہیرا ہے۔‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے