لیونارڈو ڈی کیپریو نے آسکرایوارڈز کا بائیکاٹ کیا تھا؟

امریکی اداکار لیونارڈو ڈی کیپریوـــ فائل فوٹو

ہالی ووڈ اسٹار لیونارڈو ڈی کیپریو کی آسکر ایوارڈز میں غیر حاضری کی وجہ سے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں ہونا شروع ہوگئی تھیں کہ اداکار نے ایوارڈز کی تقریب کا بائیکاٹ کیا ہے۔

لیونارڈو ڈی کیپریو نے گزشتہ سال ریلیز ہونے والی فلم ’کِلرز آف دی فلاور مون‘ میں ارنسٹ برخارٹ کے کردار میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھا کر کافی پذیرائی حاصل کی تھی اور ان کی یہ فلم آسکر ایوارڈز میں متعدد زمروں میں نامزدگیاں حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہی۔

یہی وجہ ہے کہ اداکار کے مداحوں کو ان کی آسکر ایوارڈز کی تقریب میں عدم موجودگی پر حیرانی ہوئی۔

یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ لیونارڈو ڈی کیپریو نے اکیڈمی ایوارڈز میں خود کوئی انفرادی نامزدگی حاصل نہیں کی جس پر ان کے مداحوں کا خیال ہے کہ انہیں غیر منصفانہ طور پر نظر انداز کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے کچھ سوشل میڈیا صارفین کا اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ آسکر ایوارڈز میں نامزد کیے گئے کسی بھی اداکار کی کارکردگی اتنی شاندار نہیں تھی جتنی لیونارڈو ڈی کیپریو کی فلم ’کِلرز آف دی فلاور مون‘ میں  تھی اور اس لیے اُنہیں اکیڈمی کی جانب سے نظر انداز کیا جانا مضحکہ خیز ہے۔

اسی لیے کچھ سوشل میڈیا صارفین نے یہ قیاس آرائیں کرنا بھی شروع کر دی تھیں کہ شاید اداکار نے اپنی شاندار کارکردگی کے باوجود بھی اکیڈمی کی جانب سے کوئی انفرادی نامزدگی نہ ملنے پر آسکر ایوارڈز کا بائیکاٹ کیا ہے۔

تاہم، اب لیو نارڈو ڈی کیپریو کی آسکر ایوارڈز میں غیر موجودگی کی حقیقت سامنے آ گئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق، اداکار اس وقت معروف ہدایت کار پال تھامس اینڈرسن کے ساتھ اپنے نئے پروجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اسی لیے وہ آسکر ایوارڈز میں شرکت نہیں کرسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے