محمدیہ حیدریہ گجر کلب بارسلونا اسپین کی بنیاد رکھ دی گئی،چوہدری اظہر اقبال سیکروالی صدر نامزد،کلب کے نام سمیت دیگرعہدیداران کے ناموں کا بھی اعلان کردیا گیا،حاجی چوہدری نوید وڑائچ نے کلب کا نام اور عہدیداران کا اعلان کیا۔
عہدیداران جن کے ناموں کا اعلان کیا گیا زیر نگرانی زوارحسین عباس سید رجوہ سیادات چنیوٹ،حاجی چوہدری پرویز اخترآف تریڑوانوالہ،بانی کلب حاجی چوہدری غلام محمد مرحوم تریڑوانوالہ،سرپرست اعلی کلب حاجی چوہدری محمد انور گجر تریڑوانوالہ(بارسلونا)پریزیڈنٹ کلب چوہدری اظہر اقبال سیکروالی،وائس پریذیڈنٹ کلب چوہدری دلدار پسوال آف بھاو،چیئرمین کلب چوہدری زین اصغر گجر تریڑوانوالہ (بارسلونا)وائس چیئرمین کلب چوہدری امیر انور گجر تریڑوانوالہ(یوکے)منتظم اعلی چوہدری سرفراز اعظم گجرتریڑوانوالہ،چیف آرگنائزر کلب چوہدری غلام سرور گجر تریڑوانوالہ،جنرل سیکرٹری کلب چوہدری سلیمان شریف گجر آف نورجمال بارسلونا،ڈپٹی سیکرٹری کلب چوہدری ناظم حسین گجرتریڑوانوالہ (بارسلونا)خزانچی چوہدری زیب غفور تریڑوانوالہ(یوکے)کیپٹن کلب چوہدری اسجد علی گجرتریڑوانوالہ(بارسلونا)شامل ہیں۔

اس موقع پر حای نوید وڑائچ، چوہدری سرفراز مہدی، چوہدری عبدالرحمن کھڑاک، چوہدری اظہر اقبال نے کہا کہ نیزہ بازی کا کھیل پاکستان میں مقبول ہورہا ہے تو اس کے ساتھ ساتھ اسپین میں بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ رہا ہے۔ یوکے میں برسوں سے یہ کھیل جاری ہے لیکن اب اسپین کے تذکرہ کے بغیر نیزہ بازی کے کھیل کی گفتگو مکمل نہیں ہوتی۔انہوں نے مشترکہ طور پر کہا کہ کلبز کی تعداد کو مزید بڑھایا جائے گا اور آپس کی محبت اور اتفاق ہی اس کھیل کو مزید آگے لے جاسکتا ہے۔کلب کی افتتاحی تقریب میں گھڑ سواروں اور اس کھیل کو پسند کرنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔چوہدری اظہر اقبال کی جانب سے اپنے فارم پرمہمانوں کی تواضع لذیز کھانوں سے کی گئی۔اس موقع پر نیزہ بازی بھی کی گئی۔چوہدری اظہر اقبال نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اورآخر میں چوہدری محمد اظہر اقبال نے کھیل کی ترقی اور پاکستان کے نام کی بلندی کے لئے دعا کرائی
