میں جیا بچن سے بہت بہتر انسان ہوں، موشومی چٹرجی کا میڈیا کو جواب
معروف بھارتی اداکارہ موشومی چٹرجی نے حال ہی میں ممبئی کے ایک پروگرام میں دعویٰ کیا کہ وہ جیا بچن سے بہتر انسان ہیں۔
یاد رہے کہ بھارتی سابقہ اداکارہ و سیاستدان، بگ بی امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن اپنی بدمزاجی اور صحافیوں کے ساتھ ناروا سلوک کے سبب کافی شہرت رکھتی ہیں۔
2015ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’پیکو‘ کی اداکارہ موشومی چٹرجی نے حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران جیا پر تنقید کر کے صحافیوں کے دل جیت لیے ہیں۔
موشومی چٹرجی نے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران تصویریں بنوائیں اور میڈیا کے سامنے دعویٰ کیا ہے کہ وہ جیا بچن سے بہتر انسان ہیں، موشومی نے پاپرازیوں (فوٹو جرنلسٹس) کی تعریف بھی کی۔
موشومی چٹرجی تقریب میں داخل ہونے کے دوران ہنستے ہوئے تصویریں بنواتی رہیں، جب پاپارازیوں نے مسلسل اُنہیں ’دائیں دیکھنے، بائیں دیکھنے‘ کے لیے کہا تو وہ غصے میں نظر آئیں تاہم ان کی مسکراہٹ برقرار رہی۔
اس دوران ان کے ایک دوست نے ان کا موازنہ جیا بچن سے کیا تو موموشی نے فوراً صحافیوں کی طرف دیکھا اور کہا کہ ’میں جیا بچن سے بہت بہتر انسان ہوں۔‘
انہوں نے مزید کہا ’دراصل، اگر آپ لوگ (صحافی برادری) نہیں ہوتے تو ہم (اداکار) کہاں ہوتے‘ اور سولو شاٹس کے لیے پوز دیے۔