والد مجھے جان سے مارنا چاہتے تھے، والدہ نے گھر سے بھگایا، روی کشن

بھارتی اداکار روی کشن نے دعویٰ کیا ہے کہ میرے والد مجھے جان سے مارنا چاہتے تھے، والدہ نے کہا تم گھر سے’بھاگ جاؤ‘۔

ہدایت کار کرن راؤ کی فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ میں اہم کردار نبھارہے، روی کشن نے اپنے والد سے متعلق چونکا دینے والا دعویٰ کردیا۔

اداکار سے سیاستدان بننے والے روی کشن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنے والد کے ساتھ تعلقات پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے الزام لگایا کہ میرے والد مجھےقتل کرنا چاہتے تھے، جس کی وجہ سے مجھے 17 برس کی عمر میں صرف 500 روپے لے کر گھر بھاگنا پڑا تھا۔

روی کشن نے بتایا کہ میرے والد پجاری تھے، جب میں رام لیلا میں پرفارم کرنا شروع کیا تو وہ حیران رہ گئے، گھر واپسی پر انہوں نے مجھے بری طرح مارا۔

اداکار نے کہا کہ میرے والد تو مجھے مار دینا چاہتے تھے، میری ماں جانتی تھی وہ ایسا کرسکتے ہیں، دراصل وہ پجاری تھے جن میں جذبات بہت ہی کم ہوتے ہیں، اس صورتحال میں والدہ نے مجھ سے کہا کہ تم بھاگ جاؤ۔

انہوں نے کہا کہ میرے والد صاحب پجاری اور برہمن تھے، وہ ہمیشہ چاہتے تھے کہ میں پجاری بنوں یا پھر سرکاری ملازمت کروں۔

روی کشن نے کہا کہ وہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ ایک اداکار اُن کے خاندان میں پیدا ہوگیا ہے، اُن کی مار نے مجھے آج یہ مقام دلوادیا۔

اداکار نے یہ بھی کہا کہ میری فیملی مجھ سے اب خوش ہے، فنکار کے طور پر میں نے کافی پیسے کمائے، مرتے وقت والد کی آنکھوں میں آنسو تھے، انہوں نے مجھ سے کہا تم ہمارا غرور ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے