اے آئی کا استعمال، اے آر رحمان نے آنجہانی گلوکاروں کی آواز میں گانا بنادیا

نامور بھارتی موسیقار اے آر رحمان نے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے دو آنجہانی گلوکاروں کی آواز کو ایک گانے میں استعمال کرلیا۔ 

اے آر رحمان کے اس فیصلے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے تاہم وہ اپنے اس فیصلے کے دفاع میں سامنے بھی آگئے۔ 

ایک انٹرویو کے دوران اے آر رحمان کا کہنا تھا کہ اے آئی کا استعمال بڑھاوا دینے میں کیا جاسکتا ہے، اس کی مدد سے ہم لوگوں کو بہتر بناسکتے ہیں اور انہیں علم سے آراستہ کرتے ہوئے فن کے شعبے میں لیڈرز پیدا کرسکتے ہیں۔ 

اے آر رحمان نے یہ بھی کہا کہ ہمیں اس ٹیکنالوجی کے استعمال میں بہت احتیاط برتنی ہے، تاکہ یہ انڈسٹری میں لوگوں کو ملازمت سے محروم نہ کردے۔ 

انکا کہنا تھا کہ اس کا بہترین استعمال تو یہی ہے کہ ہم لوگوں کو نکالنے کےلیے نہیں بلکہ اسے اپنے کام کےلیے استعمال کریں۔ 

واضح رہے کہ اے آر رحمان کی جانب سے گانے میں اے آئی کی مدد سے آنجہانی گلوکاروں کی آواز کے بعد تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا اور کہا جارہا تھا کہ اس کی وجہ سے ملازمتیں جانے کا خطرہ ہے۔  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے