منیب بٹ نے جلدی شادی کیوں کی؟

اداکار منیب بٹ ـــ فائل فوٹو 

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے جلدی شادی کرنے کی وجہ بتا دی۔

منیب بٹ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے چھوٹی عمر میں شادی کرنے کے حوالے سے بات کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں نے ایمن سے شادی اس وقت کی جب میں شوبز انڈسٹری میں اپنی جگہ بنانے کی کوشش کر رہا تھا اور اپنے کیریئر میں کامیابی حاصل کرنے کے بہت قریب تھا۔

اداکار نے بتایا کہ شوبز انڈسٹری میں انسان کو پیسہ اور شہرت ملتی ہے اور  میں نے کئی بار اس کے بعد لوگوں کو اپنی زندگی میں گمراہ بھی ہوتے دیکھا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ میں اپنی زندگی میں ایسا نہیں چاہتا تھا اسی لیے میں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا اور یہ فیصلہ میرے لیے بہت اچھا ثابت ہوا۔

منیب بٹ نے بتایا کہ جب میں نے شادی کا فیصلہ کیا اور ایمن کے گھر رشتہ بھیجا تو میرے سسرال والوں نے رشتہ تو فوراََ قبول کرلیا لیکن شادی کے لیے ایمن  کے 18 سال کے ہونے تک کا انتظار کرنے کو کہا۔ 

 اُنہوں نے مزید بتایا کہ میری ساس کو یہ پریشانی بھی تھی کہ اتنی چھوٹی عمر میں ان کی بیٹی پورے گھر کی ذمہ داری کیسے اُٹھائے گی تو میری فیملی نے اُنہیں تسلی دی کہ ہمارے گھر میں سب لوگ بہت خیال رکھنے والے ہیں، پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے