سوشل میڈیا کی دنیا ’فیک‘ ہے، اس پر یقین نہ کریں: مومنہ اقبال
پاکستانی ابھرتی ہوئی اداکارہ مومنہ اقبال نے سوشل میڈیا پر نظر آنے والی معروف شخصیات کی زندگی کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے صارفین سے گزارش کی ہے کہ اس پر یقین نہ کریں۔
حال ہی میں مومنہ اقبال نے نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف امور پر کھل کر گفتگو کی۔
دوران انٹرویو انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر نظر آنے والی معروف شخصیات کی روز مرہ کے زندگی کے معاملات کو جھوٹا قرار دے دیا۔
انہوں نے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کی ہے کہ سوشل میڈیا پر جو نظر آرہا ہے اس پر یقین نہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ میں اکثر لوگوں کو صبح سویرے تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے دیکھتی ہوں اور سوچتی رہتی ہوں کہ یہ لوگ اتنے باصلاحیت کیسے ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ مجھ سے چھٹی کے دن صبح اُٹھا نہیں جاتا، اس لیے بعض اوقات میں بھی ایک ہفتہ پرانی تصاویر پوسٹ کرتی ہوں اور لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ موجودہ کلک ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کی سوشل میڈیا کی دنیا کافی حد تک فیک ہے اور آپ جو کچھ سوشل میڈیا پر دیکھتے ہیں حقیقت میں ویسا نہیں ہوتا اس لیے جو نظر آرہا ہے اس باآسانی یقین نہیں کیا کریں۔