مجھے رونے دھونے والے کردار ادا کرکے مزہ آتا ہے: عائزہ اعوان

— فائل فوٹو

عائزہ اعوان کہتی ہیں کہ مجھے ڈراموں میں ’شکار‘ کا کردار ادا کرنا اچھا لگتا ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ اعوان کا کہنا ہے کہ مجھے رونے دھونے والے کردار ادا کرکے مزہ آتا ہے، مستقبل میں بھی ایسے ہی کردار اداکرتی رہوں گی۔

حال ہی میں اداکار نے نجی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، اور دلچسپ سوالوں کے جوابات دیئے۔

دوران انٹرویو ایک سیگمنٹ، جس میں پوچھے گئے سوالات کا صرف ہاں اور ناں میں جواب دینا تھا، میں میزبان نے سوال کیا کہ رونے دھونے والے کردار ادا کرکے تنگ آگئی ہوں اور مزید ایسے کردار ادا نہیں کرنا چاہتی؟

اداکارہ نے میزبان سے اختلاف کرتے ہوئے ان کے سوال کا جواب دیا اور کہا کہ بالکل نہیں۔

اداکارہ نے مزید وضاحت پیش کی اور بتایا کہ ماضی میں ماڈلنگ کرنا چاہتی تھی، لیکن اس وقت کسی نے موقع نہیں دیا اور اب رونے دھونے والے کردار ادا کرتے کرتے اتنی پریکٹس ہوگئی ہے کہ اب لگتا ہے کہ صرف یہ ہی آتا ہے۔

واضح رہے کہ 24 سالہ اداکارہ عائزہ اعوان کو ’مجھے بیٹا چاہئے‘ سے شہرت حاصل ہوئی جبکہ ان کے دیگر مشہور ڈراموں میں ’فریاد‘، ’یہ نہ تھی ہماری قسمت‘، ’تکبر‘، ’ایک جھوٹا لفظ محبت‘ وغیرہ شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے