میری ماں سے زیادہ کوئی خوبصورت ہے ہی نہیں، پلک تیواری

—فائل فوٹو 

بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل پلک تیواری نے اپنی والدہ، اداکارہ شویتا تیواری کے ساتھ مسلسل اپنا موازنہ کیے جانے پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

پلک تیواری بالی ووڈ میں نوجوان نسل کی سب سے خوبصورت اداکاراؤں میں سے ایک ہیں، باصلاحیت اداکارہ پلک، شویتا تیواری کی بیٹی ہیں۔

پلک تیواری نے اپنی والدہ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے 2023ء میں شوبز میں قدم رکھا، اس سے قبل وہ ماڈلنگ کی دنیا میں اپنا نام بنا چکی تھیں۔

پلک تیواری کا اپنی والدہ شویتا تیواری کے ساتھ موازنہ کیے جانے پر کیا کہنا ہے؟

حال ہی میں اداکارہ نے ’سی این این نیوز ‘18 سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’مجھے وہ کبھی ایک مسئلہ لگا ہی نہیں کیوں کہ مجھے لگتا ہے کہ کیا ہی بولیں گے لوگ؟ تم اپنی ماں جتنی سندر نہیں ہو ،  ہاں ٹھیک ہے نہیں ہوں میں، مجھے پتہ ہے، مجھے لگتا ہے میری ماں سے زیادہ کوئی خوبصورت ہے ہی نہیں۔‘

انٹرویو کے دوران پلک تیواری نے دعویٰ کیا کہ وہ اپنی والدہ کی سب سے بڑی مداح ہیں۔

اپنی اداکارانہ صلاحیتوں پر ہونے والی تنقید پر بات کرتے ہوئے پلک کا کہنا تھا کہ ’میں آپ سے بڑی فین ہوں اپنی ماں کی تو آپ کیا ہی بولو گے؟ کیا آپ یہ بولو گے کہ تم اپنی ماں جیتنی اچھی اداکار نہیں ہو، ہاں تو مجھے 2 سال ہوئے ہیں مجھے وقت تو دو تھوڑا، اس کے بارے میں پھر بعد میں بات کریں گے، پر مجھے لگتا ہے کہ میری جیسی بھی اداکاری ہے اتنی بری نہیں ہے۔‘

انٹرویو کے اختتامی حصے میں  پلک تیواری نے اظہار کیا کہ ان کی والدہ ہمیشہ ان کے لیے کچھ نہ کچھ سیکھنے کا ذریعہ رہی ہیں، ناصرف ایک اداکار کے طور پر بلکہ ایک محنتی خاتون کے طور پر بھی اُنہوں نے اپنی والدہ سے بہت کچھ سیکھا ہے، میری والدہ زندگی میں اتنی سلجھی ہوئی عورت ہیں، مجھے بس اُن سے ایک ایک عورت بننا سیکھنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے