علیزے شاہ اپنے’کورین لُک‘سے مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام

 اداکارہ علیزے شاہ ـــ فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ اپنےکورین لُک سے مداحوں کو متاثر کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکیں۔

جنوبی کوریا کی موسیقی، ڈرامے اور فلموں نے پچھلے چند سالوں کے دوران  پاکستان سمیت دنیا بھر کے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنایا ہوا ہے۔

اسی وجہ سے جنوبی کوریا کے بیوٹی اسٹینڈرڈز، میک اپ اور ہیئر اسٹائلز بھی پاکستان کی نوجوان نسل میں کافی زیادہ مقبول ہیں اور کچھ لوگ تو باقاعدہ کورین میک اپ و ہیئر اسٹائلز کاپی کرتے ہوئے بھی نظر آتے ہیں۔

کورین میک اپ و ہیئر اسٹائلز سے صرف پاکستان کے عوام ہی نہیں بلکہ شوبز شخصیات بھی متاثر ہیں ۔

اداکارہ علیزے شاہ نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر کو دیکھ کر یہ اندازہ بہت ہی آسانی سے لگایا جا سکتا ہے کہ اُنہوں نے مشہور کورین میوزِک بینڈ’بلیک پنک‘ کی ممبر ’لیزا‘ کو کاپی کرنے کی کوشش کی ہے۔

تاہم، علیزے شاہ مداحوں کو اپنے ’کورین لُک‘ سے متاثر کرنے میں ناکام رہیں، مداحوں کا خیال ہے کہ اداکارہ نے کورین میک اپ اور ہیئر اسٹائل کاپی کرتے ہوئے اپنے چہرے کی قدرتی خوبصورتی اور معصومیت کھو دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے