لاہور ہائیکورٹ کے اپیلٹ ٹریبونل نے صنم جاوید کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی
لاہور ہائیکورٹ کے اپیلٹ ٹریبونل نے صنم جاوید کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔
اپیلٹ ٹریبونل کے جسٹس شاہد بلال حسن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، ٹریبونل نے تحریک انصاف کی صنم جاوید کی اپیل کو منظور کرلیا۔
الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کیلئے صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے، اپیلٹ ٹریبونل نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قراردے دیا۔