گووندا بھارت کی انتہا پسند پارٹی شیو سینا کے ٹکٹ سے الیکشن لڑیں گے؟

بھارتی اداکار و کامیڈین گووندا ـــ فائل فوٹو

معروف بھارتی اداکار و کامیڈین گووندا مبینہ طور پر بھارت کی انتہا پسند پارٹی کے ٹکٹ سے الیکشن لڑنے کے خواہشمند ہیں۔

 بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی اداکار گووندا ایک بار پھر الیکشن میں حصہ لینے کے لیے پرامید دکھائی دے رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی اداکار ممکنہ طور پر ہندو انتہا پسند تنظیم اور سیاسی جماعت شیو سینا کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ سکتے ہیں۔

گووندا سے متعلق یہ دعویٰ اس وقت سامنے آیا جب انہوں نے مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے سے ملاقات کی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اس ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ کی جانب سے انہیں شمال وسطی ممبئی سے لوک سبھا کی سیٹ سے الیکشن لڑنے کی پیشکش کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گووندا نے اس سے قبل 2009ء میں کانگریس کے ٹکٹ پر شمال ممبئی سے الیکشن لڑنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا لیکن کانگریس نے گووندا کو اس وقت بی جے پی کے مخالف اداکار سے طاقت ور نہ سمجھتے ہوئے ٹکٹ جاری نہیں کیا تھا۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ شیو سینا ایک ہندو انتہا پسند جماعت ہے جو مسلم مخالف کارروائیوں اور فسادات میں پیش پیش رہتی ہے اور ہمیشہ ایسے امیدواروں کو لوک سبھا کے الیکشن کے لیے منتخب کرتی ہے جو ان کے مسلم مخالف ایجنڈے پر عمل کرتے ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے