مذہبی عقائد کے بارے میں پوچھے جانے پر بالکل پریشان نہیں ہوتی: سارہ علی خان

بھارتی اداکارہ سارہ علی خان ـــ فائل فوٹو

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سارہ علی خان کا کہنا ہے کہ وہ مذہبی عقائد کے بارے میں پوچھے جانے پر بالکل پریشان نہیں ہوتیں۔

 سارہ علی خان نےحال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ایک سیکولر فیملی میں پرورش پانے کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے کہا کہ میں ایک خودمختار، سیکولر اور جمہوری ملک کی ایک سیکولر فیملی میں پیدا ہوئی ہوں اس لیے جس مسئلے پر بات کرنا مجھے غیر ضروری لگے تو میں خاموش رہتی ہوں لیکن غلط کاموں کے خلاف آواز اُٹھانا ضروری سمجھتی ہوں۔

سارہ علی خان نے کہا کہ میرے مذہبی عقائد، مجھے کھانے میں کیا کھانا چاہیے یا کیا نہیں کھانا چاہیے، مجھے ایئرپورٹ کیسے کپڑے پہن کر جانا ہے، یہ سب میرے ذاتی فیصلے ہیں اور میں ان کے لیے کبھی کسی سے معافی نہیں مانگوں گی۔

یاد رہے کہ بھارتی اداکارہ سارہ علی خان، بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان اور اداکارہ امرتا سنگھ کی بیٹی ہیں، والدین کے مختلف مذاہب سے تعلق ہونے کی وجہ سے اُنہیں اکثر ہی اپنے مذہبی عقائد پر تنقید کا سامنا رہتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے