’ہماچل سے الیکشن میں حصہ نہیں لوں گی‘، کنگنا کا بیان دوبارہ زیرگردش

فوٹو: فائل

بھارتی ریاست ہماچل پردیش سے الیکشن لڑنے کےلیے تیار کنگنا رناوت پہلے اس ریاست سے الیکشن لڑنے سے ہی انکاری تھیں، جسکی وجہ سے اب انہیں تنقید کا بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔

بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ایک روز قبل لوک سبھا الیکشن 2024 کےلیے اپنی پانچویں فہرست جاری کی ہے۔ 

اس فہرست میں اداکارہ کنگنا رناوت کا نام بھی شامل ہے جو اپنی آبائی ریاست ہماچل پردیش سے الیکشن میں حصہ لیں گی۔ 

فہرست سامنے آنے کے کچھ ہی دیر بعد کنگنا رناوت کا 2021 کا ایک ٹوئٹ بھی سامنے آیا جس میں وہ ہماچل پردیش کے بجائے کسی اور ریاست سے الیکشن میں حصہ لینے کی خواہشمند تھیں۔

 کنگنا نے اپنے اس پیغام میں کہا تھا کہ ہماچل کی آبادی بمشکل 60 سے 70 لاکھ ہے اور اس ریاست میں غربت ہے نہ جرم۔ 

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ میں ایک ایسی ریاست سے الیکشن میں حصہ لوں گی جہاں مسائل زیادہ ہوں گے، تاکہ میں یہاں کام کرکے سیاست کی بھی رانی بن جاؤں۔ 

کنگنا کے دوبارہ زیر گردش کرتے اس پیغام پر ریڈٹ صارفین نے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع کردیا۔ ایک نے کہا منافقت کی بھی حد ہوتی ہے ویسے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے