شبلی فراز نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

— فائل فوٹو

جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں شبلی فراز نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے انسدادِ دہشتگری عدالت اسلام آباد سے رجوع کرلیا۔

شبلی فراز اپنے وکلاء کے ہمراہ ایڈمنسٹریٹو جج راجا جواد عباس کی عدالت میں پیش ہوئے۔

ایڈمنسٹریٹو جج نے کہا کہ میں انسدادِ دہشتگردی عدالت کا ڈیوٹی جج نہیں ہوں، اے ٹی سی کے نئے جج تعینات ہو جائیں تو ضمانت پر دلائل سن لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پہلی دفعہ مچلکے 5 ہزار روپے تھے، بھاگنے کے بعد 50 ہزار روپے ہوگئے، علی امین گنڈاپور کی ضمانت بھی 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور ہوئی۔

اس موقع پر وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا کہ علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ ہیں وہ دے سکتے ہیں ہم نہیں دے سکتے۔

عدالت نے شبلی فراز کی ضمانت قبل از گرفتاری 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔

عدالت نے اس سے قبل شبلی فراز کی ضمانت عدم حاضری پر خارج کردی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے