ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے، اسحاق ڈار

فوٹو: فائل

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اہل فلسطین کو 6 ماہ سے بھوک اور جنگ کا سامنا ہے، ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔

اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا وقت آ گیا ہے، جنگ بندی کا مطالبہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کیا ہے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان امن کےلیے ملکوں کے درمیان شراکت داری کو فروغ دینے کےلیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماسکو اور بشام میں حملے یاد دلاتے ہیں کہ دہشت گردی پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے، امن کی جیت تک دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ ختم نہیں ہوگی۔

اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اس خطرے سے نمٹنے کے لیے علاقائی اور عالمی شراکت داری کو فروغ دیتا رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے