فلم ’ٹوائے لائٹ‘ کے اداکار رابرٹ پیٹنسن کے ہاں ننھے مہمان کی آمد
2008ء میں ریلیز ہونے والی امریکی رومانوی فلم ’دی ٹوائےلائٹ ساگا‘ کے مرکزی اداکار رابرٹ پیٹنسن والد بن گئے ہیں۔
رابرٹ پیٹنسن اور اُن کی گرل فرینڈ سوکی واٹر ہاؤس نے اپنے پہلے بچے کو خوش آمدید کہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا ’ ڈیلی میل‘ کے مطابق پیٹنسن اور واٹر ہاؤس کو حال ہی میں امریکی ریاست لاس ویگاس کی گلیوں میں ایک بچے کے پرام کے ساتھ ٹہلتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
’ہیری پوٹر‘ اور ’دی گوبلٹ آف فائر‘ کے اسٹار رابرٹ پیٹنسن اور سوکی واٹر ہاؤس گزشتہ پانچ برسوں سے ایک دوسرے کے ساتھ رومانوی تعلق میں جڑے ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ نومبر 2023ء میں میکسیکو سٹی میں کورونا کیپیٹل فیسٹیول میں سوکی نے اپنے حمل کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اُنہیں آخری بار 24 فروری 2024ء کو اپنے بوائے فرینڈ پیٹنسن کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔
واضح رہے کہ سوکی اور پیٹنسن میں سے کسی نے بھی اپنے بچے کی پیدائش کی خبر کا تاحال باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا ہے۔