حقہ پارلر میں چھاپہ، منور فاروقی سمیت 14 افراد کیخلاف مقدمہ درج
معروف بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین اور بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی اور دیگر 14 افراد کو ممبئی پولیس نے حقہ پینے کے الزام میں حراست میں لینے کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، منور فاروقی سمیت دیگر 14 افراد کو ممبئی پولیس نے منگل کی رات، جنوبی ممبئی کے ایک حقہ بار پر چھاپہ مار کر حراست میں لیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ممبئی پولیس نے حقہ بار پر چھاپہ مارا تو 15 افراد کو حقہ پیتے ہوئے پایا جن میں منور فاروقی بھی شامل تھے۔
رپورٹ کے مطابق اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ وہاں تمباکو نوشی کی جا رہی تھی مقامی ایم آر اے مارگ پولیس اسٹیشن میں سگریٹس اینڈ ادر ٹوبیکو پروڈکٹس ایکٹ کے تحت حراست میں لیے گئےتمام افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ مقدمہ قابلِ ضمانت ہوتا ہے اس لیے کسی بھی ملزم کو قید نہیں کیا گیا۔