شاہ رخ خان اور میں، سُپر اسٹارز کی آخری نسل ہیں: کنگنا رناوت

بالی ووڈ کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کے بعد اب سیاست میں انٹری دینے والی اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنا موازنہ بالی ووڈ کنگ اداکار شاہ رخ خان سے کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت نے حال ہی میں انٹرویو دیتے ہوئے باکس آفس پر فلموں کی مسلسل ناکامی کی وجہ سے سیاست میں آنے کے حوالے سے ہونے والی قیاس آرائیوں پر کھل کر بات کی۔

دوران انٹرویو اداکارہ سے سوال پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے سیاست میں آنے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ ان کی فلمیں باکس آفس پر اچھی کارکردگی نہیں دکھا رہیں؟

کنگنا رناوت نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے اپنا مقابلہ کنگ خان سے کیا اور کہا کہ ایسا ہرگز نہیں ہے۔ دنیا بھر میں کوئی بھی اداکار ایسا نہیں ہے جس کی کبھی کوئی فلم فلاپ نہ ہوئی ہو۔ شاہ رخ خان کی بھی فلمیں مسلسل 10 سال تک فلاپ ہوئیں پھر پٹھان سُپر ہٹ ہوئی۔ اسی طرح میری بھی کوئین سے پہلے 7 یا 8 سال تک کوئی بھی فلم ہٹ نہیں ہوئی تھی اور پھر چند فلمیں ہٹ ہوئیں جس میں مانیکرنیکا بھی شامل ہے اور ہوسکتا ہے کہ آنے والی فلم ایمرجنسی بھی سُپر ہٹ ہوجائے۔

ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کل کے فنکاروں کے پاس او ٹی ٹی پلیٹ فارم ہے، جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکتے ہیں لیکن یہ پلیٹ فارم اسٹارز نہیں بنا رہے۔ شاہ رخ خان اور میں، ہم سُپر اسٹارز کی آخری نسل ہیں اور خدا کا شکر ہے کہ ہماری اب بھی بہت ڈیمانڈ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے