انوشکا شرما کی انسٹاگرام پر واپسی

تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ اداکارہ اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کے بعد دوبارہ انسٹاگرام پر واپس آگئی ہیں۔

واضح رہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا ایپ سے لیا گیا میٹرنٹی بریک لندن میں گزارا اور وہ چند ماہ تک اس سے دور رہیں۔

دریں اثنا انوشکا کی پی آر ٹیم نے صرف دو پروموشنل ویڈیوز اور 20 فروری کو بچے کی ولادت کا اعلان جاری کیا۔ 

انوشکا شرما کی حالیہ تصویر سامنے آئی ہے اس سے لگتا ہے کہ اب انہوں نے اپنے آن لائن رابطوں کو جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 

تاہم ان کی پہلی پوسٹ ایک پیڈ پارٹنرشپ کے لیے وقف کی گئی حالانکہ ان کے پرستار امید کر رہے تھے کہ یہ خاندانی معاملات پر مبنی ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے