عالیہ بھٹ کا بیش قیمت ہیروں کا نیکلس توجہ کا مرکز

تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ فلم اسٹار اور اداکار رنبیر کپور کی اہلیہ عالیہ بھت لندن کے ہوپ گالا میں ہیرے کی 20 کروڑ روپے مالیت کی جیولری پہنی نظر آئیں۔ 

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ نے سلام بمبئی فاؤنڈیشن کے ذریعے بھارت کے غیر مراعات یافتہ بچوں کےلیے فنڈز جمع کرنے کی غرض سے جمعرات کی شام لندن میں ہوپ گالا کا انعقاد کیا۔ 

اس موقع پر عالیہ کے دو عکس نظر آئے، ایک میں وہ سفید ساڑھی اور وائن گاؤن پہنی ہوئی تھیں، اس موقع پر تقریب میں موجود لوگوں کی توجہ انکی جانب تھی۔ 

اپنے پہلے چیئریٹی گالا کی میزبانی کے موقع پر انہوں نے انتہائی قیمتی نیلم اور ہیرے کا نیکلس اور شاندار گاؤن زیب تن کر رکھا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے