برطانیہ کی تاریخ کا سب سے بڑا بینفٹس فراڈ
برطانیہ کی تاریخ کا سب سے بڑا بینفٹس فراڈ سامنے آیا ہے 5 بلغارین
شہریوں نے مل حکومت کو 54ملین پاؤنڈ کا چونا لگایا ہے ۔ بینیفٹس لینے کے لئے انہوں نے ہزاروں جعلی شناختی کارڈ بنائے ہوئے تھے اور ان کی بنیاد پر وہ گزشتہ ساڑھے چار سال سے تقریبا 6ہزار سائلین کے جعلی بینفٹس کلیم بنا کر حکومتی اداروں سے رقم اینٹھتے رہے ۔ اتنی زیادہ رقم کو وہ بنک سے کیش کی صور ت میں نکلوا کر اپنے گھروں میں نوٹوں کی بوریاں بھرتے رہے حکومتی اداروں کی کاروائی کے بعد ان کے گھر سے ساڑھے سات لاکھ کی رقم ملی ہے باقی کی رقم وہ مہنگے ہالیڈے پیکجز، مہنگی گھڑیوں اور مہنگی گاڑیوں کی مد میں خر چ کر چکے ہیں۔