انور مقصود کامران ٹیسوری کی گراں قدر خدمات کے معترف

پاکستانی لیجنڈری مصنف، میزبان، طنز و مزاح نگار انور مقصود بے روزگار افراد کی بہتری کے لیے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی گراں قدر خدمات کے معترف ہیں۔

انور مقصود نے کامران ٹیسوری سے ملاقات کے دوران ان کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ گورنر صاحب آئی ٹی کورسز کو پروموٹ کرکے بے روزگار افراد کی بہتری کے لیے جو کام کر رہے ہیں وہ قابلِ تعریف ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ کراچی میں بہت سارے ایسے نوجوان ہیں جو پڑھے لکھے ہونے کے باوجود بے روزگار گھوم رہے ہیں، ان تمام نوجوانوں کو اگر کام مل جائے تو یہ ہمارے صوبے کے لیے بہت بڑی بات ہوگی۔

انور مقصود نے مزید کہا کہ میں اس کام میں گورنر صاحب کے ساتھ ہر طرح سے شامل ہونا چاہتا ہوں اور میں چاہتا ہوں کہ ملک کا ہر نوجوان جو پڑھا لکھا ہے بلکہ جو پڑھا لکھا نہیں بھی ہے وہ بھی کوئی کام کرنا سیکھ لے، گھر کا خرچہ خود اُٹھانے لگے، اس کے گھر والوں کے چہروں پر مسکراہٹ ہو اور اچھی زندگی گزارے۔ 

اُنہوں نے کہا کہ میں، آپ اور گورنر صاحب سب مل کر کام کریں اور اپنے اس صوبے کو خوشحال بنائیں۔

انور مقصود نے بات مکمل کرتے ہوئے شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی بچوں کے لیے لکھی نظم’ہمدردی‘ کے یہ اشعار بھی پڑھے؛

ہیں لوگ وہی جہاں میں اچھے
آتے ہیں جو کام دوسروں کے 

علامہ اقبال کے اس شعر کا مطلب ہے کہ دنیا میں اچھے لوگ صرف وہی ہیں جو مشکل وقت میں دوسروں کی مدد کرتے ہیں۔  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے