اداکاری سے قبل پری اسکول میں بچوں کے ڈائپر تبدیل کرتی تھی، کیارا ایڈوانی

بھارتی اداکارہ کیارا ایڈوانی—فائل فوٹو 

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کیارا ایڈوانی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اداکاری کے شعبے میں قدم رکھنے سے قبل پری اسکول میں کام اور ڈائپر تبدیل کیا کرتی تھیں۔

کیارا ایڈوانی نے حال ہی میں ’ ریڈیو سٹی‘ سے بات چیت کے دوران اپنے ماضی میں جھانکتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ اداکاری سے قبل اپنی والدہ کے نرسری اسکول (پری اسکول) میں بطور ملازم کام کیا کرتی تھیں۔

کیارا ایڈوانی کے مطابق پری نرسری اسکول میں کام کرنے کے دوران اُن کی ذمہ داریوں میں چھوٹے بچوں کو نظمیں وغیرہ پڑھانا، ان کی ضروریات کو پورا کرنا اور اُن کے ڈائپر تبدیل کرنا شامل تھا۔

اداکارہ کیارا اڈوانی کا مزید کہنا تھا کہ اُنہیں فلم ’کبیر‘ میں حاملہ لڑکی بننے میں کسی بھی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا تھا کیوں کہ وہ اپنی والدہ اسکول میں بچوں کے ساتھ کافی وقت گزار چکی تھیں۔

یاد رہے کہ کیارا ایڈوانی اپنی جاندار اداکاری اور خوبصورتی کے بلبوتے پر فلم انڈسٹری میں ایک پہچان بنانے میں کامیاب رہی ہیں، کیارا ایڈوانی کے خاندان کا فلم انڈسٹری سے کوئی تعلق نہیں، وہ اپنے خاندان کی پہلی لڑکی ہیں جنہوں نے اداکاری کو بطور شعبہ اپنایا ہے۔

اداکارہ کیارا اڈوانی نے رواں سال فروری میں ساتھی اداکار، سدھارتھ ملہوترا سے شادی کی ہے۔

کیارا ایڈوانی جَلد ہی تیلگو فلم انڈسٹری میں بھی ڈیبیو کرنے والی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے