ڈاکٹر محمد اصف جاہ کی بی ایم ایجوکیٹرز باسلونا آمد
تحریر۔۔مظہر حسین راجہ
وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر محمد اصف جاہ کی بی ایم ایجوکیٹرز باسلونا آمد ، SARSAL روڈ سیفٹی کے صدر مظہر حسین راجہ سےملاقات اور ان کے بیٹے بلال راجہ کو اسپین میں پہلا پاکستانی روڈ سیفٹی پروفیسر و ٹرینر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ محترم رانا منیر صاحب اور عقیل رضا صاحب بھی معزز افیسر کے ہمراہ تھے۔
مظہر حسین راجہ نے ٹیکس محتسب کو اسپین میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے بریفنگ دی اور پاکستانیوں کے مسائل کے بارے میں اگاہ کیا اور بتایا کہ ان دنوں وزارت خارجہ سے اپوسٹل کی اسٹیمپ پاکستانیوں کے لیے سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے جس کے لیے پاک فیڈریشن سمیت کمیونٹی کے دیگر ممبران نے ہر سطح پر چیخ و پکار کی ہے لیکن ابھی تک کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی جبکہ سفیر پاکستان اور قونصل جنرل بارسلونا نے بھی گورنمنٹ کے ساتھ مسئلہ اٹھا رکھا ہے۔ سپین کے اوورسیز کی مائیں، بہنیں، بیٹیاں اور رشتہ دار کئی دن اسلام اباد جا کر لائنوں میں لگے رہتے ہیں جبکہ مافیا نے وزارت خارجہ میں رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے اور اوورسیز کی فیملیوں سے لاکھوں روپے بٹورے جا رہے ہیں۔
معزز افیسر نے اس معاملے کو متعلقہ اداروں کے ساتھ اٹھانے کی مکمل یقین دہانی کروائی جس کے لیے SARSAL روڈ سیفٹی کے فورم سے محتسب کو اس مسئلے کی تفصیلی ای میل کر دی گئی ہے۔
اگر وزارت خارجہ و داخلہ اور بڑے بڑے افسران بھی یہ مسئلہ حل نہیں کر سکتے تو اے اہل دانش بتائیے یہ اوورسیز پاکستانی اپنی چیخ و پکار لے کر کہاں چلے جائیں۔