ڈاکٹرآصف جاہ کی فلاحی تنظیم”کسٹم ہیلتھ کیئر سوسائٹی”

ڈاکٹرآصف جاہ کی فلاحی تنظیم”کسٹم ہیلتھ کیئر سوسائٹی”
تحریر ۔۔ارشد نذیر ساحل

محترم ڈاکٹر آصف محمود جاہ وفاقی ٹیکس محتسب ہیں لیکن ان کی اصل پہچان سماجی خدمات ،خدا ترسی اور انسان دوستی ہے۔ خوبصورت لکھاری اور 26 کتابوں کے مصنف ہیں، حکومت پاکستان سےستارۂ امتیاز اور ہلالِ امتیاز کا اعزاز بھی حاصل کرچکے ہیں۔ نہایت شفیق اور درددل رکھنے والےنفیس انسان ہیں خلقِ خدا کی بے لوث خدمت میں ان کا کوئی ثانی نہیں۔
پاکستان پہ جب بھی کوئی قدرتی آفت آئی ڈاکٹر آصف جاہ اپنی ٹیم کے ساتھ سب چھوڑ چھاڑ کے متاثرین کی دادرسی کےلئے روانہ ہوجاتےہیں ،جب دوہزار دس میں پاکستان میں سیلاب آیا تو بارسلونامیں بھی بابائے صحافت جاوید مغل کی سربراہی میں ہم وطن سپین کے پلیٹ فارم سے متاثرین سیلاب کے لئے خطیررقم جمع ہوئی ،بارسلونا کے تاریخی میوزیم میری تیموں میں ایک بڑا چیریٹی ڈنر رکھا گیا جہاں پاکستان کمیونٹی کے علاوہ مقامی سپینش کمیونٹی نے بھی بھرپور شرکت کی ۔ویلفییر اتاشی پاک قونصلیٹ سید شکیل شاہ ترمذی اور جاوید مغل کی مشاورت سے مطلوبہ رقم ڈاکٹرآصف جاہ کی فلاحی تنظیم”کسٹم ہیلتھ کیئر سوسائٹی” کو دینے کا فیصلہ ہوا-
میں چھٹیوں پہ ان دنوں پاکستان جا رہا تھا اس لئے وہ رقم جا کر سیلاب سے متاثرہ شہر مردان میں گرے مکانوں کی تعمیرات کے لئے ڈاکٹر آصف جاہ کو پیش کی اور خود بھی دو دن انکی ٹیم کے ساتھ متاثرہ علاقوں میں رہا۔
سیلاب زلزلہ ہو یادور پار صحراؤں میں میٹھے پانی کے کنویں جاری کرنے ہوں یا قدرتی آفات سے پسے دبے لوگوں کی چارہ گری ہو ہو آپ ڈاکٹر آصف جاہ اور انکی ٹیم کوہمیشہ صفِ اوّل میں پائیں گے۔
اہلیان بارسلونا کی رقوم سے تعمیر ہونے والے گھروں کے افتتاح کے اگلے روزڈاکٹر آصف جاہ کی کتاب “ڈوبتے شہر “ کی تقریب رونمائی مردان پریس کلب میں تھی ،اس کتاب کی صدارت بھی خاکسار ارشد نذیر ساحل نے کی جہاں خیبر پختون خواہ سے صحافیوں اور دانشوروں سے ملاقات اور تفصیلی مکالمہ کاموقع بھی ملا
گزشتہ دنوں ڈاکٹر آصف جاء تین دن کے لئے بارسلونا ،قرطبہ ،الحمرا اور دیگر تاریخی مقامات کی سیاحت کے لئے بارسلونا تشریف لائے دوران ملاقات پرانی یادوں کا دور چلا جبکہ رات کوبزنس فورم سپین کے صدرچوہدری امانت حسین مہر نے ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا جہاں ڈاکٹر صاحب نے اپنے فلاحی منصوبہ جات کے حوالے سے تفصلی گفتگو کی اس موقع پر قونصل جنرل بارسلونا مراد علی وزیر ،محمد اقبال چوہدری ،امانت حسین مہر ،حافظ عبدلرزاق صادق نے بھی گفتگو کی،جبکہ ڈاکٹر صاحب نے یورپ اور سپین کے لئے امانت حسین مہر ،بلال باسط وڑائچ اور رانا منیر کو وفاقی محتسب ٹیکس کوارڈنیٹرزکے لئے نوٹفیکشن بھی جاری کیے۔
دعا ہے کہ اللہ کریم ڈاکٹر آصف جاء کو انسان دوستی خدمت خلق پر اجر عظیم عطا فرمائے اور انکو مزید کامرانیوں سے نوازے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے