اٹلی میں غیر ملکی کارکنان مقامی لوگوں سے کم کماتے ہیں،تحقیق

اٹلی/ایک حالیہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اٹلی میں غیر ملکی کارکنان مقامی لوگوں سے کم کماتے ہیں۔ جنوری 2023 تک، تقریباً 2.4 ملین غیر ملکی اٹلی میں کام کر رہے تھے، جو کل کارکنوں کا دس فیصد سے زیادہ ہیں۔جنوری 2023 میں اٹلی میں تیسرے ملک کے کارکنوں کی تعداد تقریباً 2.4 ملین تک پہنچ گئی۔جن شعبوں  میں مہاجر مزدوروں کی شرکت سب سے زیادہ ہے ان میں ذاتی خدمات  یعنی پرسنل سروسز میں 30.4 پرسنٹ، زراعت میں 18پرسنٹ، کیٹرنگ اور ٹورازم می  17.4 پرسنٹ، کنسٹرکشن میں16.4 پرسنٹ، اور ٹرانسپورٹ اوروئیر ہاوسز میں 12.4 پرسنٹ شامل ہیں۔دوسری جانب اٹلی کو ورکرز کی کمی کو پورا کرنے کے لیے 2050 تک سالانہ کم از کم 280,000 غیر ملکی ورکرز کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے