پرتگال نیشنلٹی کی درخواستوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ
میڈرڈ/انسٹی ٹیوٹ آف رجسٹریز اینڈ نوٹریز کے فراہم کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ پرتگال کی نیشنلٹئ کی درخواستوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔رواں سال2024 کے پہلے چار مہینوں میں پرتگالی نیشنلٹی کے لیے 63000 سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔پرتگالی نیشنلٹی کی درخواستوں کی تعداد میں اضافے نے اتھارٹیزکے لیے درخواستوں کی کارروائی میں مشکلات پیدا کر دی ہیں۔اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ گزشتہ سال کے اعداد و شمار کے مقابلے میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے ۔گذشتہ سال 198,000 درخواستیں رجسٹر ہوئی تھیں۔گزشتہ سال نیشنلٹئ کی تقریباً 200,000 درخواستوں میں سے صرف 116,000 منظور ہوئی تھیں۔