بوسنیا اور ہرزیگوینا میں اتھارٹیزنے 39 پاکستانیوں کے ورک ویزے منسوخ کر دئیے

ایسٹرن یورپ کے دو ممالک بوسنیا اور ہرزیگوینا میں اتھارٹیزنے 39 پاکستانیوں کے ورک ویزے منسوخ کر دئیے ہیں جب کہ 14 بنگلہ دیشی شہریوں کو ابھی کارروائی کا سامنا ہے۔ان افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے ورک ویزہ  کروشیا پہنچنے اور پھر یہاں سے یورپی یونین کے دیگر ممالک میں داخل ہونے کے لیے حاصل کئے ہیں۔مزدوروں کی کمی کے خلا کو پر کرنے کیلئے بوسنیا اور ہرزیگویناکے حکام نے دوسرے ممالک سے آنے والے امیگرنٹس کے لیے اپنے دروازے کھولے ہیں مگر امیگرنٹس اس کوغیر قانونی طور پر یورپ میں داخلے کا ذریعہ بنارہے ہیں۔گذشتہ کچھ سالوں سےبوسنیا اور ہرزیگوینا میں بنگلہ دیش، پاکستان اور نیپال کے شہریوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے جنہوں نے یہاں کے ورک پرمٹ حاصل کیے ہیں۔ان میں سے ایک بڑی تعداد میں  لوگ الیگل طور پر بوسنیا اور ہرزیگویناچھوڑ کر کروشیاچلے جاتے ہیں اور پھر یورپی یونین کے دیگر رکن ممالک کا سفر جاری رکھتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے