پولینڈ،جھوٹا دعویٰ کرنے پر پاکستانی طالب علم کا ویزا منسوخ
پولینڈ نے سٹڈی کے لیے داخلے کا جھوٹا دعویٰ کرنے پر پاکستانی طالب علم کا ویزا منسوخ کر دیا کیونکہ پاکستانی طالب علم نے پولینڈ میں یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے طالب علم ہونے کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا۔پولش حکام نے وضاحت کی کہ پاکستانی طالب علم کی طرف سے فراہم کردہ تمام معلومات غلط تھیں۔پولینڈ نے ویزا سکینڈل کے بعد بین الاقوامی طلباء کے لیے اپنے ویزا قوانین کو سخت کر دیا ہے۔پاکستانی شہری ابوظہبی سے پرواز کے ذریعے پولینڈ کے کراکو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچا۔ جیسے ہی وہ ائیرپورٹ پر اترا، بارڈر گارڈ کے افسران نے پاسپورٹ کنٹرول کے دوران اس کا قومی ویزا منسوخ کردیا اور اسے ملک میں داخلے سے انکار کردیا۔