دبئی نے یورپی شہریوں کی خاص توجہ حاصل کرلی
دبئی نے یورپی شہریوں کی خاص توجہ حاصل کرلی، ان کے لیے ایک پسندیدہ مقام بھی بن گیا۔ایک سروے رپورٹ کے مطابق 21 فیصد یورپی نوجوان دبئی منتقل ہونے کے خواہشمندہیں۔رپورٹ کے مطابق برطانیہ اور فرانس کے 18 سے 34 سال کے چوالیس 44 پرسنٹ کروڑ پتی کسی دوسرے ملک منتقل ہونا چاہتے ہیں اور ان میں سے 21 پرسنٹ کا انتخاب یو اے ای ہے۔ایک اندازے کے مطابق رواں سال کے آخر تک 6 ہزار 700 کروڑ پتی شخصیات دبئی کو اپنا مستقل گھر بنا سکتے ہیں۔ صفر ٹیکس، گولڈن ویزا، لگژری لائف اسٹائل اور اسٹریٹیجک لوکیشن نے یو اے ای کو ہجرت کرنے والے ملینئرز کی پسندیدہ ترین منزل بنا دیا ہے۔