اٹلی کی سیر کا ارادہ ،داخلے کے لیے مختصر مدت کا شینگن ویزا حاصل کرنا ضروری 

اٹلی: بہترین سیاحتی مقامات کی بات ہوتواٹلی انٹرسٹنگ کلچر، قدرتی مناظریعنی نیچرل سینریز، فنکارانہ مقامات اور معروف کھانوں کی وجہ سے نمایاں ہے۔اگر کوئی پاکستانی  جو ایک سیاح کے طور پر اٹلی کی سیر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، انہیں اٹلی میں داخلے کے لیے ایک مختصر مدت کا شینگن ویزا حاصل کرنا ضروری ہے۔ وہ ویزا کے لیے درخواست اس ملک کے قونصل خانے میں داخل کر سکتے ہیں جہاں وہ جانا چاہتا ہے۔اپیلی کنٹ یعنی درخواست گزار کو اٹلی کا وزٹ ویزا حاصل کرنے کے لیے مختلف تقاضوں کو پورا کرنا پڑتا ہے۔ سب سے اہم میں سے ایک بینک اسٹیٹمنٹ ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ مسافر کے پاس اٹلی میں قیام کے دوران اخراجات کو پورا کرنے کے لیے کافی رقم موجود ہے۔بینک اسٹیٹمنٹ ظاہر کرتی ہے کہ آپ کے پاس کسی بھی شینگن ملک میں قیام کے لیے کافی مالی وسائل ہیں۔ بینک اسٹیٹمنٹ کی عمر 30 دن سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔اٹلی میں قیام کے اخراجات برداشت کرنے کے لیے کم از کم روزانہ مطلوبہ رقم اگر آپ کا قیام 20 دن سے زیادہ ہے تو اٹلی میں ممکنہ طور پرتقریباً 28 یوروروزانہ کا خرچ ہوگا۔اگر آپ کا قیام اٹلی میں 30 دن کے لیے ہے تو آپ کے بینک اکاؤنٹ میں تقریباً 2،61055پاکستانی  روپے ہونے چاہئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے