نومبر میں یورپی یونین بارڈرزپر انٹری،ایگزٹ سسٹم کا آغاز ہوجائیگا

یورپی یونین کے کمشنر برائے امور داخلہ جوہانسن نے باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے کہ 10 نومبر 2024 کو یورپی یونین بارڈرزپر انٹری،ایگزٹ سسٹم کا آغاز ہوجائیگا۔یورپی یونین میں داخل ہونے والے ہر فرد کو نئے ای یو انٹری/ایگزٹ سسٹم (ای ای ایس) میں داخلے  پر اپنی تصویر اور انگلیوں کے نشانات یعنی فنگرپرنٹس دینے ہوں گے۔ حکام نے کہا ہے کہ نظام شروع ہونے پر سرحدوں پر قطاریں لگنے کی توقع ہے۔انٹری ،ایگزٹ سسٹم سے ہر سال 700 ملین مسافرمتاثر ہو گا۔انٹری/ایگزٹ سسٹم ایک آٹومیٹک نظام ہے جس کا مقصد یورپی یونین کے ممالک میں بارڈر مینجمنٹ کو ماڈرن بنانا ہے۔ انٹری/ایگزٹ سسٹم موجودہ مینول پاسپورٹ سٹیمپنگ کی جگہ لے گا اور مسافر کا نام، سفری دستاویز کی قسم، بائیو میٹرک ڈیٹا (مسافر کے فنگر پرنٹس،چہرے کی تصویر) اور یورپی یونین سے داخلے اور نکلنے کی تاریخ اور جگہ کا اندراج کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے