پرتگال،امیگریشن ،غیرملکی رل گئے

پرتگال میں امیگریشن اور غیرملکیوں کےڈاکومنٹس دینے اور انکی رینول کےادارے”ایما”نےامیگرنٹس کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔منظوری کے بعد امیگرنٹس کو کئی کئی دن انتظار کی زحمت اٹھانا پڑتی ہے اور ریذیڈنسی کارڈ لینے کی امید میں آنیوالے ساری ساری رات لائنوں میں کھڑے رہتے ہیں اور دن میں معلوم ہوتا ہے کہ ان کی باری ہی نہیں آئی۔جس کی وجہ سے ادارے کے دفتر کے باہر امیگرنٹس کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔کارڈ رینول کیلئے آنیوالوں کے ساتھ بھی یہی سلوک روا جارہا ہے۔اس صورتحال میں امیگرنٹس ذہنی اور اعصابی عوارض کا شکار ہورہے اور معاشی مشکلات اسکے علاوہ ہیں۔اوورسیز پاکستانیوں کی تنظیمیں بھی اس مسئلے پر چپ سادھ کر بیٹھی ہیں۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے