عوام تیار رہیں،جنگ کسی وقت بھی ہوسکتی ہے:سویڈش وزیر

بوہلن نے سالین فوجی اڈے  پر  قومی دفاعی کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ  ہمیں روس کو سنجیدگی سے لینا ہوگا،سویڈن کے خلاف جنگ چھڑ سکتی ہے لہذا عوام اس کےلیے تیار رہیں

سویڈن کے دفاع عامہ کے وزیر کارل آسکر بوہلن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان کے ملک میں جنگ چھڑ سکتی ہے۔

 بوہلن نے  سالین فوجی اڈے  پر  قومی دفاعی کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ  ہمیں روس کو سنجیدگی سے لینا ہوگا،سویڈن کے خلاف جنگ چھڑ سکتی ہے لہذا عوام اس کےلیے تیار رہیں۔

 بوہلین نے کہا کہ ہمارا ملک 210 سالوں سے کسی بھی جنگ میں شامل نہِ  رہا روس کے یوکرین پر حملے کے نتیجے میں یورپ کی صورتحال گزشتہ سال مزید ابتر ہو گئی،ہمیں روس کے مسلح ہونے کا معاملہ سنجیدگی سے لینا ہوگا،210 سالوں سے سویڈن امن کا  پیامبر رہا ہے لیکن  صورتحال تبدیل اور خراب ہو چکی ہے لہذا بطور ایک ذمےدار وزیر ، میں اپنی عوام سے کہتا ہوں کہ وہ  ہر صورتحال کےلیے تیار رہیں۔

 وزیر بوہلن نے مزید کہا کہ ہماری حکومت نے  ممکنہ جنگی صورتحال کے پیش نظر خود کو ذہنی طور پر  تیار کرتےہوئے اپنی فوجی صلاحیتوں کو بڑھانے کی کوشش کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے