نئی جاری ہونے والی ایک نئی ریسرچ کے مطابق 98.7 پرسنٹ یورپی شہروں میں گرمی سے متعلق اموات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔یورپ کے تقریباً تمام شہری علاقوں پر موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات تیزی سے نمایاں ہو رہے ہیں۔جنوبی یورپی شہروں میں 2015 سے 2024 کے دوران فی 10 لاکھ آبادی پر گرمی سے متعلق اضافی 132 اموات ریکارڈ کی گئیں، جو 1991 سے 2000 کے عرصے کے مقابلے میں 161پرسنٹ زیادہ ہیں۔اس کے برعکس مغربی یورپ کے شہروں میں اسی مدت کے دوران فی 10 لاکھ آبادی اوسطاً 64 اضافی اموات ریکارڈ کی گئیں، جو براعظم بھر کے اوسط اضافے، یعنی 82 اموات، سے کم ہیں۔ریسرچر کے مطابق یورپ کے شہر پولن یعنی گردِ گل کے درختوں کی بڑھتی ہوئی مقدار سے بھی متاثر ہو رہے ہیں۔یہ درخت فضائی الرجی پیدا کرتے ہیں۔جنوبی یورپ میں زیتون کے درختوں کے پولن کی مقدار میں بھی اضافہ نوٹ کیا گیا، جس کے باعث موسمی الرجی اور سانس کی بیماریوں کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔ریسرچ میں یہ بھی نشاندہی کی گئی کہ جنگلاتی آگ سے اٹھنے والے زہریلے دھویں کا سامنا کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔بڑی تعداد میں دھویں سے یورپی شہری متاثر ہوتے ہیں۔
