میں مایا علی سے کئی بار اظہار محبت کرچکا ہوں: اسامہ خان کا اعتراف
پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اُبھرتے ہوئے ستارے اسامہ خان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اداکارہ مایا علی سے کئی بار اظہار محبت کرچکے ہیں۔
حال ہی میں اسامہ خان نے نجی چینل کے پرگروام میں بطور مہمان شرکت کی اور اپنی ڈیبیو فلم ’نایاب – نام یاد رکھنا‘ کے ساتھ ساتھ نجی زندگی کے بارے میں بھی گفتگو کی۔
دوران گفتگو میزبان کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مجھے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اداکارہ ماہرہ خان اور مایا علی پر کرش ہے اور ان دونوں کے ساتھ ہی کام کرنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ یہ بات میں کئی بار مایا علی کو بھی بتا چکاہوں، وہ جانتی ہیں کہ میں انہیں پسند کرتا ہوں۔
ان کے جواب پر میزبان نے سوال کیا کہ اگر اظہار محبت کرنا ہوئی تو کس سے کریں گے؟
اسامہ خان نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اگر اظہار کرنا ہوا تو مایا علی سے کروں گا کیونکہ وہ غیر شادی شدہ ہیں۔
میزبان نے مایا علی سے شادی کے بارے میں خیالات پوچھے تو اداکار نے کہا اس بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔
واضح رہے کہ اسامہ خان شوبز انڈسٹری کا ابھرتا ہوا نام ہیں، ان کے مشہور ڈراموں میں سیانی، بے زبان، میں خواب بُنتی ہوں، دوبارہ ، تیرے عشق کے نام اور ایک ستم اور شامل ہیں۔