ماضی کے اداکار علی افضل خان نے شوبز کیوں چھوڑا؟

سابق اداکار علی افضل خان، فوٹو اسکرین گریب

پاکستان شوبز انڈسٹری کے ماضی کے  اداکار علی افضل خان نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے سابق مشہور گلوکار، مرحوم جنید جمشید سے متاثر ہوکر شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہا تھا۔

علی افضل خان نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں نے 20 سے 22 سال انڈسٹری میں کام کیا اور اپنے طویل کیریئر کے دوران میں نے بطور اداکار و میزبان کئی پروجیکٹس کیے ،اسی دوران جنید جمشید چونکہ معروف نعت خواں اور سنگر تھے اور میں اداکار تھا تو ہماری اکثر و بیشتر ملاقات ہوتی رہتی تھی۔

علی افضل خان نے کہا کہ میزبانی کے دوران قرآن پاک کو جاننا اور سمجھنا شروع کیا اور پھر کچھ ذاتی اختلافات کی بنا پر میزبانی چھوڑی تو جنید جمشید نے مجھے دینی تبلیغ کی طرف مائل کیا اس دوران میں نے پہلے 3 اور پھر 40 دن کاچلّا کاٹا اور نماز باقاعدگی سے پڑھنا شروع کردی۔

اُنہوں نے کہا کہ جب اسلامی تعلیمات پر عمل کرنا شروع کیا تو  مجھے دو مختلف راستوں میں سے ایک کا انتخاب کرنا تھا تو میں نے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ کر دین کا راستہ منتخب کر لیا۔

علی افضل خان نے بتایا کہ ایک اداکار جو اپنے کیریئر کی بلندی پر ہو اس کے لیے اپنا کیریئر چھوڑنا آسان نہیں ہوتا، میرے لیے بھی یہ فیصلہ مشکل تھا لیکن میں نے شوبز چھوڑنے سے 8 سے 9 ماہ پہلے ہی خود سے عہد کر لیا تھا کہ میں شوبز چھوڑ دوں گا اور اس کے بعد میں نے کنٹریکٹس کرنا بند کر دیے۔

اُنہوں نے بتایا کہ مجھے شوبز انڈسٹری سے مختلف لوگ ابھی تک مختلف کرداروں کے لیے پیشکش کرتے رہتے ہیں لیکن میں منع کردیتا ہوں۔

علی افضل خان نے کہا کہ لیکن میں تاریخی کردار ادا کرنے کے لیے اب بھی راضی ہوں تو اگر کسی نے مجھے ایسے کسی کردار کی پیشکش کی تو میں تیار ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے