حارث وحید منفی کرداروں میں مقبول کیوں؟
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف حارث وحید نے منفی کرداروں میں زیادہ مقبول ہونے کی وجہ بتا دی۔
حارث وحید نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے ڈراموں میں منفی کرداروں کے فائدے اور نقصانات کے بارے میں بات کی۔
اُنہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈراموں میں منفی کردار ادا کرنے کے فائدے بھی ہیں اور نقصانات بھی ہیں۔
اداکار نے شرکاء میں موجود سوال کرنے والی خاتون سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جیسے ابھی تھوڑی دیر پہلے آپ نے کہا کہ مجھے پر منفی کردار زیادہ اچھا لگتے ہیں اور مجھے اپنے منفی کرداروں کی وجہ سے بہت مقبولت بھی ملی تو اس کی وجہ یہ ہے کہ میں ان کرداروں ادا کرتے ہوئے خود کو پوری طرح ان کرداروں میں ڈھال لیتا ہوں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ لوگوں کو میری اداکاری حقیقت کے قریب تر لگتی ہے اور ایک اچھے اداکار کا کام ہی یہی ہوتا ہے۔
حارث وحید نےکہا کہ ایسا کوئی کردار نہیں ہے جو کسی اداکار پر اچھا یا برا لگتا ہو کیونکہ ایک اچھا اداکار پانی کی طرح بہت نازک ہوتا ہے اور آپ ایک اچھے اداکار کو اپنی مرضی کے مطابق کسی بھی کردار میں ڈھال سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ آج کل اداکار حارث وحید ڈرامہ سیریل جانِ جہاں میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آ رہے ہیں۔