لندن مسلمانوں کے قبضے میں ہے، ایم پی لی اینڈرسن کو پارٹی سے نکال دیا گیا

کنزرویٹو پارٹی سے تعلق رکھنے والے ممبر پارلیمان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں نے برطانیہ پر تو قبضہ نہیں کیا لیکن میئر لندن صادق خان پر  مسلمان قابض ہیں اور مسلمان میئر کا مطلب لندن پر مسلمانوں کا کنٹرول ہے

لندن مسلمانوں کے قبضے میں ہے، ایم پی لی اینڈرسن کو پارٹی سے نکال دیا گیا

برطانوی ممبر پارلیمان لی اینڈرسن کو مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان دینے پر پارٹی سے معطل کر دیا گیا۔

ایک بیان میں لی اینڈرسن نےکہا تھا کہ لندن پر مسلمانوں نے کنٹرول حاصل کرلیا ہے جبکہ  مسلمان میئر نے لندن کو ہم سے دور کردیا ہے۔

کنزرویٹو پارٹی سے تعلق رکھنے والے ممبر پارلیمان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں نے برطانیہ پر تو قبضہ نہیں کیا لیکن میئر لندن صادق خان پر  مسلمان قابض ہیں اور مسلمان میئر کا مطلب لندن پر مسلمانوں کا کنٹرول ہے۔

لی اینڈرسن کے نفرت انگیز بیان پر شدید ردعمل سامنے آیا تھا اور برطانیہ کی لیبر پارٹی نے لی اینڈرسن کے بیان کو  متعصبانہ اور نسل پرستانہ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ وزیراعظم رشی سونک  لی اینڈرسن کوپارٹی سے نکالیں۔

بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستانی نژاد میئرلندن صادق خان کا کہنا تھا کہ لی اینڈرسن مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلا رہے ہیں ان کا بیان جلتی پر تیل کا کام کرےگا، اس معاملے پر وزیراعظم کی خاموشی متنازع بیان کے دفاع کےمترادف ہے۔

شدید تنقیدکے بعد لی اینڈرسن کو  مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز  بیان دینے پر پارٹی سے معطل کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے