حدیقہ کیانی والدہ کی سالگرہ پر جذباتی ہوگئیں

فوٹو بشکریہ انسٹاگرم

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی اپنی والدہ کی سالگرہ کے موقع پر اُنہیں یاد کرکے جذباتی ہوگئیں۔

حدیقہ کیانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی والدہ کے ساتھ گزرے کچھ یادگار لمحات کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’الفاظ بیان نہیں کر سکتے کہ مجھے میری ماں کتنی یاد آتی ہے۔

گلوکارہ نے مزید لکھا کہ اگر وہ آج ہمارے درمیان ہوتیں تو ان کی لیپ ایئر برتھ ڈے منا رہے ہوتے۔

یاد رہے کہ گلوکارہ حدیقہ کیانی کی والدہ، معروف شاعرہ خاور کیانی 2 سال قبل انتقال کر گئی تھیں۔

خاور کیانی نے اپنی زندگی میں کئی کتابوں سمیت کئی مشہور گانے بھی لکھے جن میں اُن کی بیٹی کی جانب سے گایا گیا گانا’بوہے باریاں‘ اور 1999 کے ورلڈ کپ کا گانا ’انتہائے شوق‘ شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے