صحیفہ جبار نے کراچی کے پکوانوں کو ملک کے بہترین پکوان قرار دیدیا

— فائل فوٹو

لاہور سے تعلق رکھنے والی پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار خٹک کراچی اور یہاں کے لوگوں اور کھانوں کی دیوانی نکلیں۔

گزشتہ روز کراچی پہنچنے کے بعد اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی اور کراچی سے اپنی محبت کا برملا اظہار کیا۔

انہوں نے لکھا کہ کراچی پہنچ کر، ایئر پورٹ سے ہوٹل جانے تک، دوران سفر میری امنگوں، خوابوں اور کچھ بڑا حاصل کرنے کی خواہشات بڑھتی چلی گئیں۔

انہوں نے کراچی سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ میں واقعی اس شہر اور اس کے لوگوں کی شکر گزار ہوں جس نے مجھے مواقع فراہم کیے ہیں۔

انہوں نے کراچی کے پکوان کو ملک کے بہترین پکوان قرار دیتے ہوئے مزید لکھا کہ میں کراچی کے کھانوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے پرُجوش ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے